پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی سیریز پاکستان ٹیم کی تیاریاں جاری
قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ آج اپنا پہلا انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کھیل رہا ہے، میڈیا مینجر
پاکستان اورنیوزی لینڈ کے خلاف 18 دسمبرسے شروع ہونے والی ٹی ٹونٹی سیریزکے لیے پاکستان ٹیم کی تیاریاں جاری بیں۔
دوسرے روزبھی قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ نے کوئنز ٹاؤن امیں بھرپور ٹریننگ سیشن کرکے اپنی خامیوں کو دورکرنے کی کوشش کی۔ ٹیم میڈیا مینجرکے مطابق قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ آج اپنا پہلا انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کھیل رہا ہے۔ سینیریو بیس میچ میں تمام کھلاڑیوں کو مختلف اہداف دئیے گئے ہیں تاکہ انہیں میچ ہریکٹس کے ساتھ صورت حال کے مطابق کارکردگی دکھانے کی بھی پریکٹس ہوسکے۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ اے کے خلاف واحد چار روزہ میچ کے لیے پاکستان شاہینز کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔ کھلاڑیوں نے کوئنز ٹاؤن میں تین گھنٹے کے طویل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم 14 دسمبر کو وانگرائے روانہ ہوگی۔
پاکستان شاہینزاورنیوزی لینڈ اے مابین واحد چار روزہ میچ 17 دسمبر کو وانگرائے میں کھیلا جائے گا۔