فریال محمود اور دانیال راحیل میں علیحدگی کی تردید ہوگئی

اداکارہ فریال محمود اور دانیال راحیل رواں برس مئی میں سادہ سی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے

سوشل میڈیا پر گردش کردہ اسکرین شاٹس میں دونوں نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر اَن فالو کردیا ہے۔ فوٹوفائل

اداکارہ فریال محمود کی شادی کے 7 ماہ بعد علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

کورونا وبا کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈاؤن کے دوران جہاں شوبز انڈسٹری کے متعدد فنکار شادی کے بندھن میں بندھے وہیں اداکارہ فریال محمود اور دانیال راحیل بھی رواں برس مئی میں سادہ سی تقریب میں ایک ہوگئے تھے۔ دونوں نے اپنی شادی کی خبر سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرکے دی تھی۔

تاہم اب شادی کے 7 ماہ بعد دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں وائرل ہورہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر چند اسکرین شاٹس گردش کررہے ہیں جس کے مطابق دونوں نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر اَن فالو کردیا ہے۔ جب کہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ فریال محمود نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے دانیال راحیل کی تصاویر ہٹادی ہیں۔ لیکن دونوں کی جانب سے ان افواہوں پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیاگیا۔




اب دانیال راحیل نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی اہلیہ فریال محمود کی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں وہ دونوں فریال محمود کی سالگرہ مناتے ہوئے نہایت خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔ دانیال نے اپنی بیوی کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ''سالگرہ مبارک بیوٹی فل''۔ فریال محمود نے یہ تصویر اپنی انسٹااسٹوری میں بھی شیئر کی۔



فریال محمود اور دانیال راحیل کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی ان تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں اور دونوں آج بھی ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔
Load Next Story