جامعہ کراچیقدیر خان انسٹیٹیوٹ میں تقریب 28 دسمبر کو ہوگی

شعبہ شماریات نے داخلہ فیس کا اعلان کردیا،جامعہ کراچی میں آج تعطیل ہوگی

جامعہ کراچی میں بینظیر بھٹوشہیدکی برسی کے موقع پر آج تعطیل رہے گی۔ فوٹو: فائل

جامعہ کراچی کے ڈاکٹر اے کیو خان انسٹیٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ (QIBGE ) کے تحت ایک خصوصی تقریب کا انعقاد 28 دسمبر کو کیا جارہا ہے۔

جس میں QIBGE کے قیام سے لے کر اب تک کے سفرپر روشنی ڈالی جائے گی، اس ضمن میں ڈاکٹر عبدالقدیرخان مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصرکے علاہ سردار یاسین ملک ،سلطان چاؤلہ ،لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) معین الدین حیدر،پروفیسر سید حسن مجتبیٰ نقوی،پروفیسر سید ارتفاق علی،پروفیسر ڈاکٹر عابد اظہر،پروفیسر انور نسیم اورپروفیسر ڈاکٹر پیر زادہ قاسم رضا صدیقی اپنے خیالات کااظہارکریں گے۔




٭شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹرمحمد قیصر نے دہلی اور ممبئی یونیورسٹی کی جانب سے آئے بھارتی ادیبوں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کہا کہ قیام امن کے لیے مباحثوں اور مذاکرات کے بجائے اگر پاکستان اور بھارت کی جامعات کے مابین مشترکہ تعلیمی وتحقیقی پروگرام شروع کیے جائیں توکوئی شک نہیں کہ زیادہ موثر اور دیر پا اثرات مرتب ہوں گے، جذبہ خیر سگالی کے تحت آئے وفد میں ہیروٹھاکر اور پروفیسر جگدیش لچھانی شامل تھے ٭صدر شعبہ شماریات پروفیسر ڈاکٹر مدثر الدین کے اعلامیے کے مطابق پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ شماریات کی جاری کردہ داخلہ فہرست میں کامیاب امیدوار داخلہ فیس 5000 روپے بمعہ دستاویزات کے 3 جنوری 2014 تک جمع کراسکتے ہیں٭رجسٹرار جامعہ کراچی کے اعلامیے کے مطابق جامعہ کراچی میں بینظیر بھٹوشہیدکی برسی کے موقع پر آج تعطیل رہے گی۔
Load Next Story