لاہور میں پی ڈی ایم جلسہ پنجاب حکومت نے بھی حکمت عملی تیار کرلی
لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں پر کنٹینر لگائے جائیں گے اور دیگر اضلاع سے اضافی پولیس طلب کی جائے گی، ذرائع
حکومت پنجاب نے پی ڈیم ایم کا جلسہ ناکام کرنے کے لیے 3 پلان بنا لئے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق پنجاب حکومت نے 13 دسمبر کو پی ڈی ایم کے لاہور جلسے کو ناکام بنانے کے لئے مکمل منصوبہ بندی کرلی ہے اور اس حوالے سے حکومت نے 3 پلان بنا لیے ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت کے پلان اے کے مطابق پنجاب کے دیگر اضلاع سے آنے والے کارکنوں کو ان کے اضلاع میں روکا جائے گا، اس حوالے سے مقامی ضلعی انتظامیہ نے فہرستیں تیار کر کے حکام کو بھجوا دیں۔
پلان بی کے مطابق لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں پر کنٹینر لگائے جائیں گے، اور اس حوالے سے لاہور جلسے کے شرکا کی ممکنہ مزاحمت روکنے کے لیے دیگر اضلاع سے پولیس نفری بھی بلائی جائے گی، جب کہ جلسہ میں شرکاء کی مانیٹرنگ سیف سٹی اتھارٹی لگے کیمروں سے کی جائے گی۔ جب کہ پلان سی کے مطابق جلسے میں شریک رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مقدمات درج کیے جائیں گے۔