دنیائے اسکواش کے عظیم کھلاڑی جہانگیر خان 57 برس کے ہوگئے
جہانگیر خان 6 بار عالمی چیمپیئن شپ اور 10 بار برٹش اوپن اسکواش چیمپئن شپ میں فاتح رہے ہیں
دنیائے اسکواش کے عظیم کھلاڑی اور سابق عالمی چیمپئن جہانگیر خان 57 برس کے ہوگئے۔
دس دسمبر 1963ء کو کراچی میں پیدا ہونے والے شہرہ آفاق کھلاڑی جہانگیر خان نے 6 مرتبہ عالمی چیمپیئن شپ اور 10 مرتبہ برٹش اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔
وہ مسلسل 555 میچز میں ناقابل شکست رہنے کا عالمی اعزاز بھی رکھتے ہیں۔ اسکواش کے میدان میں بہترین خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان سے صدارتی تمغہ حسن کارکردگی پانے والے جہانگیر خان عالمی اسکواش فیڈریشن کے اعزازی صدر بھی ہیں۔