نیوزی لینڈ کے خلاف سیریزکے لیے قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کی تیاریاں جاری

یہ ٹارگٹ بیس میچ میں پاکستان گرین اور پاکستان وائیٹ کے مابین کوئنز ٹاؤن میں جاری ہے

چودہ روزہ آئسولیشن مکمل کرنے کے بعد اوپنر امام الحق نے بھی پاکستان شاہینز ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔

نیوزی،لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں اور آج دوسرا پریکٹس میچ کھیلا جارہا ہے۔


یہ ٹارگٹ بیس میچ میں پاکستان گرین اور پاکستان وائیٹ کے مابین کوئنز ٹاؤن میں جاری ہے۔پاکستان گرین کی قیادت بابراعظم کررہے ہیں۔ پاکستان وائیٹ کی کپتانی شاداب خان کے سپرد کی گئ ہے۔اس میچ میں پاکستان گرین نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب چودہ روزہ آئسولیشن مکمل کرنے کے بعد اوپنر امام الحق نے بھی پاکستان شاہینز ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔ انہوں نے جم سیشن میں شرکت کی۔ بارش کی وجہ سے پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم کا نیٹ سیشن متاثر ہوا ہے۔ کھلاڑیوں نے ٹیم ٹرینر صبور احمد کی نگرانی میں جم میں بھرپورفزیکل ٹریننگ کی ہے۔
Load Next Story