امریکا میں کورونا سے ہلاکتوں کا نیا ریکارڈ ویکسین کے ہنگامی استعمال کا مطالبہ
جوبائیڈن کی انسداد کورونا ٹیم نے کرسمس اور نیو ایئر پارٹیز کے باعث وبا کے خوفناک پھیلاؤ سے خبردار کیا ہے
گزشتہ روز 3 ہزار سے زائد ہلاکتوں سے امریکا میں یومیہ بنیادوں پر کورونا سے ہلاک ہونے والوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں گزشتہ روز کورونا سے ایک دن میں 3 ہزار 153 ہلاکتیں ہوئیں جو یومیہ بنیادوں پر ہونے والی ہلاکتوں کا ایک ریکارڈ ہے اور جس کے بعد امریکی ہیلتھ ریگولیٹر ادارے نے کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی حمایت کر دی۔
دنیا بھر میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک امریکا ہے جہاں 1 کروڑ 49 لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوں چکے ہیں جب کہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 83 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے اور دن بہ دن صورت حال ابتر ہوتی جارہی ہے۔
یہ خبر پڑھیں : جوبائیڈن کا 100 روز میں 10 کروڑ ویکسین لگانے اور اسکول کھولنے کا عزم
حال ہی میں صدارتی الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے والے جو بائیڈن نے کورونا کو پہلی ترجیح قرار دیتے ہوئے ماہرین پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی ہے۔ ٹیم نے اپنے ایک بیان میں خبردار کیا ہے کہ کرسمس اور نئے سال کی پارٹیوں کی وجہ سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں مزید شدت آ سکتی ہے۔
نومنتخب صدر جو بائیڈن نے 100 روز میں کروڑوں افراد کو ویکسین دینے اور اسکول کھولنے کا عزم کا اظہار کیا ہے تاہم امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے تاحال کووڈ ویکسین کی منظوری نہیں دی ہے البتہ آئندہ چند روز میں منظوری کا امکان ہے۔