باکمال لوگ لاجواب سروس پی آئی اے کی پرواز 3 روز بعد لندن سے لاہور پہنچ گئی
حکومت پی آئی اے نہیں چلاسکتی تو بند کردیا جائے بدترین سروس کے باعث عالمی سطح پر پاکستان کی بدنامی ہورہی ہے، مسافر
لاجواب سروس کی علمبردار قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 تین روز لندن سے مسافروں کو لے کر لاہور پہنچ گئی۔
قومی ائیر لائن مسافروں کو سہولت پہنچانے کی بجائے نت نئے طریقوں سے ان کا نقصان کرنے میں مصروف ہے۔ 3 دن تک لندن میں خوار ہونے کے بعد لاہور پہنچنے والےکسی مسافر کی شادی کی تقریب چھوٹ گئی تو کسی کی شادی کا خواب ہی چکنا چور ہو گیا۔ عمار نامی مسافرچھٹی لے کر لڑکی دیکھنے پاکستان آرہاتھا لیکن پی آئی اے نے رنگ میں بھنگ ڈال دیا۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت پی آئی اے نہیں چلاسکتی تو اسے بند کردے اس طرح تاخیر اور بدترین سروس کے باعث عالمی سطح پر پاکستان کی بدنامی ہورہی ہے۔
واضح رہے کہ پی آئی کی پرواز پی کے 758 نے 24 دسمبر کو لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے لاہور کےلئے روانہ ہونا تھاتاہم فنی خرابی کے باعث پرواز گزشتہ رات روانہ ہوئی جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔