وزیراعظم کو دیا جانے والا یادگاری میڈل شہری نے پی سی بی کے حوالے کردیا
شکیل احمد میو نے ایک ذمہ دارشہری ہونے کا ثبوت دیا ہے، احسن مانی
وزیر اعظم پاکستان عمران کو دیے جانے والا یادگاری میڈل شکیل احمد میو نامی شہری نے پی سی بی کے حوالے کردیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے شہری شکیل احمد میو کا شکریہ ادا کیا۔ ساوتھ ایشیاء میں کرکٹ کے گولڈن جوبلی ایئرزمکمل ہونے پر بھارتی کپتان کپل دیو اور پاکستانی کپتان عمران خان کو میڈل دیا گیا تھا۔ وزیر اعظم عمران خان کا یادگاری میڈل شکیل احمد میو نامی شہری کو بہت خراب حالت میں ملا تھا۔ چیئرمین پی سی بی نے عمران خان کا یادگاری میڈیل پی سی بی گیلری میں آویزاں کردیا۔
کرکٹ بورڈ سربراہ احسان مانی کا کہنا ہے کہ شکیل احمد میو نے ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیا ہے، شکیل احمد میوکا کہنا ہے کہ وہ پندرہ سال سے یادگاری سکے، نوٹ اور ٹکٹس جمع کررہے ہیں۔ آٹھ دس پہلے انہیں یہ میڈل کہیں سے ملا تھا۔ اس وقت یہ بہت خراب حالت میں اس کی صفائی کرنے کے بعد کندہ نام سامنے آئے تو اس کی بیک گرائونڈ جاننے کی کوشش کی جس کے تحت ایک بھارتی کلب کی جانب سے انیس سوستاسی میں یہ میڈل دونوں ملکوں کی ٹیم کے کپتانوں کو اعزازی طور پر دئیے گئے تھے۔
اس کی اہمیت کے پیش نظر اس کو پی سی بی تک پہنچانے کا ارادہ کرلیا تھا۔اب ایک دوست کی وساطت سے پی سی بی حکام سے ملاقات ممکن ہوئی۔ خوشی ہے کہ یہ میڈل بورڈ کے میوزیم کی زینت بنے گا۔