انضمام الحق نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کو مشکل سیریز قرار دے دیا
نیوزی لینڈ میں کھلاڑیوں کا تجربہ کام آتا ہے، انضمام الحق
سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کو پاکستانی ٹیم کے لیے مشکل سیریز قرار دے دیا۔
لاہور میں تقریب پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز میں ہر ٹیم کو مشکلات ہوتی ہیں، نیوزی لینڈ میں وکٹ کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کے لئے سخت محنت کرنا پڑے گی۔ کامیابی کے لیے تجربہ کار کھلاڑیوں پر بھروسہ کرنا چاہیے۔ پلینگ الیون میں نوجوانوں کو کھلانا رسک ہوگا۔ دورہ نیوزی لینڈ پاکستان کیلئے اتنا آسان نہیں۔ نیوزی لینڈ میں اب تک جتنی بھی سیریز ہوئی ہیں۔ وہاں دیکھا گیا ہے کہ تجربہ کام آتا ہے، سینیئر کھلاڑیوں کا پرفارم کرنا بہت ضروری ہوتا ہے۔ نوجوان کھلاڑیوں کو کھلائیں گے تو جیتنے میں مشکل آسکتی ہیں۔
انضمام الحق نے کہا کہ کھلاڑیوں کے لئے سابق کپتان کے مطابق کرکٹرز کے لیے قرنطینہ میں رہنا کافی مشکل تھا۔ کمرشل فلائٹ میں سفر کرنا بھی کھلاڑیوں کے کورونا مثبت کی وجہ ہوسکتی ہے۔ کھلاڑیوں کو کوویڈ 19 پروٹوکولز کی خلاف ورزی نہیں کرنا چاہیے تھی۔
سمیع اسلم کے بیرون ملک شفٹ ہونے کے سوال پر انضمام الحق نے کہا کہ وہ اچھے کھلاڑی ہیں ان کو مایوس ہوکر نہیں جانا چاہیے تھا۔ ہمارا سسٹم ایسا ہونا چاہیے جو کھلاڑی کو سپورٹ کرے۔ نئی سلیکشن کمیٹی پرانے طرز کی ہونی چاہیے۔ اب ٹیسٹ کی نسبت کھلاڑی ٹی ٹونٹی اور ون ڈے میچز کھیلنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔