سردی بڑھنے کے ساتھ مرغی اور انڈوں کی قیمت میں بے پناہ اضافہ

انڈوں کی قیمتوں میں آئندہ ہفتے مزید اضافہ ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے

سردی میں اضافے کے ساتھ انڈے اور مرغی کی قیمت میں بھی بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے(فوٹو، فائل)

KARACHI ':
موسم سرما کی شدت میں اضافہ کے ساتھ اوپن مارکیٹ میں انڈے اور چکن کی قیمتوں میں بھی بے پناہ اضافہ کر دیا گیا ہے۔


سردیوں میں انڈے بھی غریب شہریوں کی پہنچ سے باہر ہوگئے جبکہ شیور اور دیسی مرغی کی قیمتوں میں بھی مسلسل اضافہ کا رجحان جاری ہے۔ اوپن مارکیٹ میں شیور انڈے ہول سیل میں185 روپے درجن اور پرچون میں کریانہ شاپس،بیکریوں پر200 روپے درجن کے ہوگئے۔

اس کے علاوہ گولڈن مرغی کے انڈے230 روپے فی درجن جبکہ دیسی مرغی کے انڈے450 روپے سے470 روپے فی درجن کر دیے گئے ہیں۔ اسی طرح شیور مرغی زندہ 220 روپے کلو، مرغی کا گوشت350روپے کلو اور دیسی مرغی کا گوشت ہول سیل میں650روپے کلو اور پرچون میں750 روپے کلو فروخت ہورہا ہے۔ آئندہ ہفتے انڈوں کی قیمتوں میں مزید اضافے کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
Load Next Story