بلوچستانسال 2020 کے دوران مختلف واقعات میں 396 افراد جاں بحق ہوئے رپورٹ

10 دھماکوں میں 79 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، رپورٹ وزارت انسانی حقوق ریجنل آفس

10 دھماکوں میں 79 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، وزارت انسانی حقوق ریجنل آفس رپورٹ ۔ فوٹو : فائل

وزارت انسانی حقوق ریجنل آفس نے سال 2020 کے دوران مختلف حادثات اور واقعات کی رپورٹ جاری کردی۔


رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں رواں برس پہلے 11 ماہ میں 113 ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں 124 افراد جاں بحق ہوئے، مختلف اضلاع میں قتل کے 113 واقعات میں 143 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ غیرت کے نام پر 33 واقعات میں 50 افراد کو قتل کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق رواں برس صوبے بھر میں 39 افراد نے خودکشی کی جب کہ مختلف اضلاع میں 7 بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، اغواء کے 9 واقعات پیش آئے اور 2020 میں ہونے والے 10 دھماکوں میں 79 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
Load Next Story