پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف چار روزہ میچ میں شرکت کیلئے وانگرے روانہ

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ اٹھارہ دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ اٹھارہ دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ فوٹو:فائل

BEIJING:
پاکستان شاہینز ٹیم کا 22 رکنی اسکواڈ نیوزی لینڈ کے خلاف چار روزہ میچ میں شرکت کے لیے وانگرے روانہ ہوگیا جہاں سترہ دسمبر کو میچ شیڈول ہے۔

ان فٹ اوپنر امام الحق علاج کے لیے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کوئنز ٹاؤن میں انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کھیل رہی ہے ۔


کوئنز ٹاؤن میں قومی اسکواڈ کا یہ تیسرا اور آخری ٹارگٹ پریکٹس میچ ہے۔ اسکواڈ میں شامل صرف بیٹسمین ہی بیٹنگ کررہے ہیں۔ باؤلرز کو مقررہ اہداف کے مطابق باؤلنگ کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

شاداب خان بیٹنگ کے ساتھ ساتھ باؤلنگ کی بھی پریکٹس کررہے ہیں۔ بابراعظم اور امام الحق نے آج ہلکی پھلکی فزیکل ٹریننگ کی۔ قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کل آکلینڈ روانہ ہوگا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ اٹھارہ دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
Load Next Story