قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے ٹارگٹ میچ میں افتخار احمد نے سنچری جڑ دی
افتخار احمد نے 48 گیندوں پر 102 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی
قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے ٹارگٹ میچ میں مڈل آرڈر بیٹسمین افتخار احمد نے سنچری جڑ دی۔
افتخار احمد نے 48 گیندوں پر 102 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی فارم اور فٹنس ثابت کی۔عبداللہ شفیق نے 38 اور حسین طلعت نے 24 رنز بنائے۔ فہیم اشرف نے 2 جبکہ وہاب ریاض اور محمد حسنین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
سینیریو بیس ٹی ٹونٹی میچ میں بیٹنگ صرف بلے بازوں کو دی گئی۔ باؤلرز نے میچ میں مختلف اہداف کے مطابق باؤلنگ کی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ اٹھارہ دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ ان فٹ کپتان بابر اعظم اور اوپنر امام الحق نے ہللی پھلکی ٹریننگ کی۔