اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج پر حملے کا منصوبہ ناکام 3 دہشت گرد گرفتار

گرفتار دہشت گرد شہر میں 4 بم دھماکوں میں بھی ملوث ہیں، ترجمان سی ٹی ڈی

دہشت گردوں سے  بارودی مواد اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، ترجمان سی ٹی ڈی فوٹو: فائل

SAO PAULO:
کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج پر حملے کا منصوبہ ناکام بنادیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب پولیس کے کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔


تر جمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کوخفیہ اطلاع پر اڈیالہ روڈ سے گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے قبضے سے بارودی مواد اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے ہے اور انہیں افغانستان سے فنڈز اور رہنمائی مل رہی تھی۔

سی ٹی ڈی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گردوں نے راولپنڈی میں دہشت گردی کے 4 واقعات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے، اس کے علاوہ دہشت گردوں نے اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی بھی منصوبہ بنارکھی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی میں دستی بم حملہ بھی ہوا تھا جس میں 25 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔
Load Next Story