افغان صوبہ قندوز میں طالبان کا چیک پوسٹ پر حملہ 10 اہلکار ہلاک

ہلاک اہلکاروں میں بارڈر سیکیورٹی فورس کا کمانڈر بھی شامل ہے، افغان میڈیا

ہلاک اہلکاروں میں بارڈر سیکیورٹی فورس کا کمانڈر بھی شامل ہے، افغان میڈیا۔ فوٹو : فائل

صوبہ قندوز میں طالبان نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کرکے 10 کے قریب اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔

افغان میڈیا کے مطابق گزشتہ رات طالبان نے صوبہ قندوز کے ضلع امام صاحب میں سیکیورٹی چیک پوائنٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں افغان سیکیورٹی فورسز کے 10 اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے، ہلاک اہلکاروں میں بارڈر سیکیورٹی فورس کا کمانڈر بھی شامل ہے۔


طالبان حملے کے بعد افغان سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوراً اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا تاہم ابھی تک جوابی کارروائی میں کسی طالبان کے مارے جانے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

دوسری جانب مقامی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر حملے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا تاہم طالبان نے چیک پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
Load Next Story