سپر اور انڈس ہائی وے پر حادثات4افراد جاں بحق16زخمی
متاثرین کا تعلق کراچی سے ہے، شادی کی تقریب میں حیدرآباد جانے والوں کی وین ٹرک سے جا ٹکرائی، سیہون میں کار الٹ گئی
سپر ہائی وے اور انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثات میں خاتون اور بچے سمیت 4افراد جاں بحق جبکہ16 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سے حیدرآباد جانے والی تیز رفتار وین سپر ہائی وے لونی کوٹ کے مقام پر اوور ٹیک کرتے ہوئے سامنے جانے والے ٹرک سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں وین میں سوار 35 سالہ ندیم، مسمات مہوش، 8 سالہ حمید اور 30 سالہ جاوید موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 8 افراد دیدار، شمیر، احمد رضا، رضوانہ، عبدالحمید، رئیسہ، حامد و دیگر زخمی ہوگئے۔
موٹر وے پولیس نے زخمیوں اورلاشوں کو ایل ایم یو جامشورو منتقل کیا، حادثے کے بعد سپر ہائی وے بری طرح بلاک ہو گیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں ، موٹروے پولیس نے ٹریفک بحال کروائی۔ پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد کا تعلق کراچی سے ہے جو شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے۔ ڈاکڑوں کے مطابق زخمیوں میں 2کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔ دوسرا حادثہ انڈس ہائی وے پر مانجھند کے قریب پیش آیا جہاں کراچی سے سیہون زیارت کیلیے جانے والی تیز رفتار کار الٹ گئی جسکے نتیجے 4 بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے جن میں مومن، منصور، احسان علی ڈومکی، ریشم، دعا، سویرا، عالیہ اور معیز شامل ہیں، زخمیوں کو مانجھند تعلقہ اسپتال لایا گیا جنہیں طبی امداد دی گئی۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کا تعلق کراچی سے ہے۔