عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 110500 روپے ہو گئی ہے

صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 110500 روپے ہو گئی ہے۔ فوٹو:فائل

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 16ڈالر کی کمی سے 1824ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیرکو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300روپے اور 257روپے کی کمی واقع ہوئی۔


قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 110500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 94736روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہناہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 2000روپے کم رہی ہے۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 20روپے کی کمی سے 1200روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت17روپے 15پیسے کی کمی سے 1028 روپے ہوگئی۔
Load Next Story