ہفتہ وارافراط زرکی شرح میں 030 فیصد اضافہ

6 ستمبرکوختم ہفتے میں21 اشیامہنگی،11 سستی اور21 کے دام مستحکم رہے

6 ستمبرکوختم ہفتے میں21 اشیامہنگی،11 سستی اور21 کے دام مستحکم رہے. فوٹو فائل

ملک بھر میں گزشتہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اشاریے (ایس پی آئی) کے لحاظ سے مہنگائی (افراط زر)کی شرح میں 0.30 فیصد اضافہ ہوا۔

تاہم 8ہزارروپے ماہانہ تک آمدن رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی میں سب سے کم 0.11 فیصداضافہ ہواجبکہ 35 ہزار روپے سے زائد آمدن والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح میں سب سے زیادہ0.49 فیصد اضافہ ہوا، گزشتہ ہفتہ ملک میں مجموعی طور پر21اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 21اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔


پاکستان بیورو شماریات کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 6ستمبر 2012کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 8 ہزار روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقہ کیلیے حساس قیمتوں کے اشاریے کے لحاظ سے مہنگائی کی شرح میں0.11فیصد، 8ہزار1روپے سے 12 ہزار روپے ماہانہ آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے 0.12 فیصد، 12 ہزار1 سے 18 ہزار روپے والے انکم گروپ کیلیے مہنگائی کی شرح میں0.14 فیصد، 18ہزار 1روپے سے 35ہزار روپے ماہانہ کمانے والوں کیلیے0.23 فیصد اضافہ اور 35 ہزار روپے سے زائد ماہانہ آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے حساس قیمتوں کے اشاریے کے لحاظ سے مہنگائی (افراط زر)کی شرح میں 0.49 فیصد اضافہ ہوا۔

اعدادوشمار کے مطابق 6ستمبر 2012کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملک بھر میں جن 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میںٹماٹر ،آلو،لہسن، پٹرول،تازہ دودھ، اری6 چاول، باسمتی ٹوٹا چاول،گڑ، دال مونگ، مٹن، بیف اورگندم سمیت دیگر اشیائے ضروریہ شامل ہیں جبکہ جن 11اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی ان میںپیاز، سرخ مرچ، انڈے، چینی، ویجیٹیبل گھی، دال مسور، دال ماش اوردال چنا سمیت دیگر اشیائے ضروریہ شامل ہیں۔
Load Next Story