حارث رؤف کی جگہ بگ بیش لیگ میں شامل ہونے والے دلبر انجرڈ ہوگئے

پاکستانی پیسر کو 4 سے 6 ہفتے تک آرام کی ضرورت ہوگی۔

پاکستانی پیسر کو 4 سے 6 ہفتے تک آرام کی ضرورت ہوگی۔

بگ بیش لیگ میں میلبورن سٹارز کی نمائندگی کرنے والے دلبر حسین ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے۔

گزشتہ میچ کے دوران تکلیف محسوس کرنے پر اسکین کے بعد میڈیکل ٹیم نے فیصلہ کیا کہ پاکستانی پیسر کو 4 سے 6 ہفتے تک آرام کی ضرورت ہوگی۔


دلبر حسین نے اپنے ویڈیو پیغام میں انجری کی تصدیق کرتے ہوئے پرستاروں سے جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔

یاد رہے کہ حارث رؤف کی نیوزی لینڈ میں انٹرنیشنل مصروفیات کی وجہ سے دلبر حسین کو میلبورن سٹارز کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا، حارث پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کے بعد جنوری کے پہلے ہفتے میں آسٹریلیا پہنچ رہے ہیں۔
Load Next Story

@media only screen and (max-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } }