آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2022 کے شیڈول کا اعلان
4 مارچ سے 3 اپریل تک کھیلے جانے والے اس ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 31 میچز کھیلے جائیں گے
نیوزی لینڈ میں شیڈول آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2022ء کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا اور یہ میگا ایونٹ 2021ء میں کورونا وائرس کی وجہ سے 2022ء تک ملتوی کیا گیا تھا۔
آئی سی سی کے اعلامیے کے مطابق ویمنز ورلڈ کپ میں 8 ٹیمیں 6 مختلف گراؤنڈز میں ایکشن میں ہوں گی۔ 4 مارچ سے 3 اپریل تک کھیلے جانے والے اس ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 31 میچز کھیلے جائیں گے۔
ویمنز ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز کرائسٹ چرچ اور ویلنگٹن میں ہوں گے جب کہ 3 اپریل کو فائنل کی میزبانی کا اعزاز کرائسٹ چرچ کو حاصل ہوگا۔