بی کام پرائیوٹ کے امتحانی فارم 31دسمبر تک جمع ہونگے

اے کیوخان انسٹیٹیوٹ کی تقریب میں ڈاکٹرعبدالقدیرخان مہمان خصوصی ہونگے

بی کام سال اول ،دوئم کی فیس 3400 روپے اورکمبائنڈ سال اول دوئم کی فیس 6000 روپے ہے۔ فوٹو: فائل

SACHENRING:
جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے اعلامیے کے مطابق بی کام پرائیوٹ اور بی اوایل کے نئے اورپرانے طلبا اپنے امتحانی فارم بغیر لیٹ فیس کے 31دسمبر تک بینک کاؤنٹرز واقع سلورجوبلی گیٹ جامعہ کراچی پر جمع کراسکتے ہیں۔

بی کام سال اول ،دوئم کی فیس 3400 روپے اورکمبائنڈ سال اول دوئم کی فیس 6000 روپے ہے ، واضح رہے کہ ایسے طلبا جن کی رجسٹریشن 2007 یا اس سے قبل کی ہے، انھیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000 روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانا ہونگے٭جامعہ کراچی کے رجسٹرارکے اعلامیے کے مطابق جامعہ کراچی سے الحاق شدہ کالجزکے پرنسپلزکااجلاس 31دسمبرکو صبح 10:30بجے سماعت گاہ کلیہ فنون جامعہ کراچی میں ہوگاجس میں بی اے پاس، بی ایس سی اور بی کام کے داخلوں سے متعلق معاملات زیر غورآئیں گے،جامعہ کراچی کے سرداریسین ملک پروفیشنل ڈویلپمنٹ فیسیلیٹزکے زیر اہتمام مائیکروٹیچنگ کے موضوع پرتین روزہ کورس 2تا 4جنوری منعقدکیا جارہا ہے۔


 



کورسزاساتذہ زیر تربیت اساتذہ تعلیمی اداروں کے سربراہان اورطلبہ کے لیے بہت سودمند ہوگاکورس کے اوقات دوپہرڈیڑھ بجے سے سہہ پہر ساڑھے چار بجے تک ہونگے ، ڈاکٹر اے کیو خان انسٹیٹوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ کے تحت خصوصی تقریب کا انعقادآج (ہفتہ)کو صبح 11:00بجے کیاجارہا ہے، ادارے میں کے قیام سے لے کر اب تک کے سفر پہ روشنی ڈالی جائے گی ،اس ضمن میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر کے علاہ سردار یاسین ملک سلطان چاؤلہ لیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ معین الدین حیدر،پروفیسر سید حسن مجتبی نقوی ،پروفیسر سید ارتفاق علی ،پروفیسر ڈاکٹر عابد اظہر،پروفیسر انور نسیم اور پروفیسر ڈاکٹر پیر زادہ قاسم رضا صدیقی شرکت کرکے اپنے خیالات کا اظہارکرینگے۔
Load Next Story