ن لیگ کے 17 پی پی اور پی ٹی آئی کے77 سینیٹرز رٹائر ہوں گے

آئندہ سال مارچ میں ہونے والے سینیٹ الیکشن کے دوران 103 کے ایوان میں سے 52 سینیٹرز ریٹائرڈ ہو جائیں گے

آئندہ سال مارچ میں ہونے والے سینیٹ الیکشن کے دوران 103 کے ایوان میں سے 52 سینیٹرز ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔ فوٹو : فائل

سینیٹ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے سب سے زیادہ 17 جبکہ پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے 7،7 سینیٹرز رٹائر ہوں گے۔

بی این پی مینگل اور اے این پی کی نمائندگی ختم ہو جائے گی۔ آئندہ سال مارچ میں ہونے والے سینیٹ الیکشن کے دوران 103 کے ایوان میں سے 52 سینیٹرز ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔ مسلم لیگ ن کے پنجاب سے 11، اسلام آباد ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا سے دو ،دو سینٹرز رٹائر ہوں گے۔ ان میں اپوزیشن لیڈر راجا ظفر الحق ، مشاہد اللہ خان، پرویز رشید ، جاوید عباسی، عبدالقیوم ، چوہدری تنویر، پروفیسر ساجد میر ، سلیم ضیاء ،نجمہ حمید، کلثوم پروین اور عائشہ رضا فاروق شامل ہیں، پیپلزپارٹی کے کل19 سینیٹرز ہیں جنکا تعلق سندھ سے ہے۔


ریٹائر ہونے والوں میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈی والا، شیری رحمان، رحمان ملک، فاروق ایچ نائیک ، سسی پلیجو شامل ہیں۔ حکمران جماعت کے سینیٹرز کی موجودہ تعداد14 ہے جبکہ ریٹائر ہونے والے تمام سینیٹرز کا تعلق خیبر پختوانخوا سے ہے۔ ان میں وزیر اطلاعات شبلی فراز، محسن عزیز اور نعمان وزیر شامل ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے 5 میں سے4 سینیٹرز عتیق شیخ ، خوش بخت شجاعت، بیرسٹر محمد علی سیف اور نگہت مرزا ریٹائر ہو جائیں گے، جمعیت علمائے اسلام کے 4 میں سے دو سینیٹر عبدالغفور حیدری اور مولانا عطا الرحمان ریٹائر ہوں گے۔

جماعت اسلامی کے دو میں سے ایک، امیر جماعت اسلامی سراج الحق ریٹائرہوں گے۔ بی اے پی کے 9 میں سے تین سینیٹرز، بی این پی مینگل کے واحد سینیٹر جہانزیب جمالدینی اور اے این پی کی اکلوتی سینیٹر ستارہ ایاز بھی ریٹائر ہوجائیں گی۔
Load Next Story