خیبرپختونخوا میں کورونا سے ایک اور لیڈی ڈاکٹر جاں بحق
کورونا وائرس سے شہید ڈاکٹروں کی تعداد 31 ہوگئی
خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے ایک اور لیڈی ڈاکٹر الماس بیگم آفریدی زندگی کی بازی ہار گئیں۔
پروفیسر ڈاکٹر الماس بیگم آفریدی پشاور کے نجی اسپتال نارتھ ویسٹ میں کورونا وارڈ میں زیر علاج تھیں جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گئیں۔
پروفیسر ڈاکٹر الماس بیگم آفریدی نے 2002 میں خیبر ٹیچنگ اسپتال پشاور میں ائی بی پی کے خلاف نوکری سے استعفی دیا اور کبیر میڈیکل کالج 2005 میں بطور ہیڈ آف گایئنی ڈپارٹمنٹ جوائن کیا تھا اور اس کے علاوہ وہ نصیر ٹیچنگ سپتال میں جاب کر رہی تھی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ خیبر پختونخوا میں کورونا نے ایک اور ڈاکٹر کی زندگی چھین لی
صوبائی ڈاکٹرز اسوسی ایشن کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر الماس بیگم افریدی پشاور کے پرائویٹ ہسپتال میں کئی دنوں سے داخل تھی۔
دوسری جانب پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے کورونا کیسز کی وجہ سے مزید 4 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ تور کانڑے ماشو گگر، محلہ عمر خیل موسیٰ زئی، بالو خیل بڈبیر، جلال ٹاؤن بدھو ثمر باغ میں سمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا۔
واضح رہے کورونا وائرس سے شہید ڈاکٹروں کی تعداد 31 ہوگئی ہے، چند روز قبل ہی خیبرپختونخوا کے خیبر میڈیکل کالج پشاور کی لیڈی ڈاکٹر پروفیسر زیب النسا کورونا کے باعث شہید ہوگئی تھیں۔