مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی

بھارتی فوج کے جونیئر کمیشن آفیسر پؤن کمار نے پنکھے سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔

بھارتی فوج کے جونیئر کمیشن آفیسر پؤن کمار نے پنکھے سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔

KARACHI:
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے ذہنی دباؤ کے باعث خود کشی کرلی۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں کی جانب سے خودکشیوں کے رجحان میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور اگر بھارتی فوجی اہلکاروں کی جانب سے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی وجوہات دیکھی جائیں تو ان میں زیادہ تر اہلکار ذہنی دباؤ اور گھر سے دوری کی وجہ سے خودکشی کرنے پر مجبور ہوتے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے ادھم پور میں تعینات قابض بھارتی فوج کے جونیئر کمیشن آفیسر پؤن کمار نے آرمی میس میں اپنے کمرے میں پنکھے سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔


اس خبر کو بھی پڑھیں؛ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے خود کشی کرلی

دوسری جانب پولیس نے فوجی اہلکار کی خودکشی کے واقعے پر تمام ضروری کارروائی کرنے کے بعد لاش کو پؤن کمار کے آبائی علاقے بھیج دیا۔

واضح رہے 10 دن پہلے بھی ایک بھارتی اہلکار نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا تھا جب کہ 2007 سے اب تک 485 بھارتی فوج اور پولیس کے اہلکار ذہنی دباو کے باعث خود کشی کرچکے ہیں۔
Load Next Story