پاک فوج قوم کے تعاون کے ساتھ خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار ہے آرمی چیف

جنرل قمر جاوید باجوہ نے سربراہ پاک فضائیہ کے ہمراہ گوجرانوالہ کے نزدیک جنگی مشقوں کا معائنہ کیا، آئی ایس پی آر

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گوجرانوالہ کے نزدیک جنگی مشقوں کا معائنہ کیا(فوٹو، فائل)

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مسلح افواج قوم کے تعاون سےتمام خطرات سے نبردآزما ہونے کیلئے تیار ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گوجرانوالہ کے قریب فوجی مشقوں کادورہ کیا۔ اس موقعے پر پاک فضائیہ کےسربراہ ایئرچیف مارشل مجاہدانورخان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

کمانڈ ر آرمی ایئرڈیفنس کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان خان نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ کور کمانڈر منگلا اورکور کمانڈر گوجرانوالہ بھی اس موقعے پرموجود تھے۔




پاک فوج اورپاک فضائیہ کےسربراہان نےجاری مشقوں کامعائنہ کیا۔ مشقوں میں انٹیگریٹڈ ایئرڈیفنس اور دیگر ہتھیاروں اور زمینی اورفضائی پلیٹس فارم کی مشترکہ کاوشوں کاعملی مظاہرہ کیاگیا۔

آرمی چیف نے آرمی ایئرڈیفنس کی پیشہ ورانہ مہارتوں کوسراہا۔ انہوں نے ایئرڈیفنس کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کااظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جدید پیچیدہ جنگی چیلنجز میں تعاون اورانٹیگریشن کی خصوصی اہمیت ہے۔ مسلح افواج قوم کےتعاون سےتمام خطرات سے نبرد آزما ہونے کے لیے تیار ہیں۔
Load Next Story