سانحہ اے پی ایس کے شہدا کی چھٹی برسی پر شوبز فن کاروں کا خراجِ عقیدت
16 دسمبر کی صبح معصوم بچے یونیفارم پہنے، بیگ اُٹھائے اسکول گئے اور پھر واپس نہ آئے، عدنان صدیقی
آرمی پبلک اسکول کے شہدا کی چھٹی برسی کے موقعے پر شوبز فنکاروں نے بھی دعاؤں کے ساتھ پیغامات بھی دیئے ہیں۔
پاکستان کی تاریخ کااندوہ ناک واقعہ چھ سال قبل پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں پیش آیا جہاں دہشت گردوں نے معصوم بچوں اور اساتذہ سمیت 150 کے قریب افراد کو شہید کردیا لیکن قوم کے حوصلے پست نہ کر سکے۔ 16 دسمبر کے آتے ہی اس المناک ساںحے کے وہ مناظر لوگوں کے ذہنوں میں تازہ ہو جاتے ہیں۔ شوبز فنکاروں نے بھی اس موقعے پر اپنے شہیدوں کے لئے خصوصی پیغامات دیے۔
عدنان صدیقی
اداکار عدنان صدیقی نے انسٹا گرام پر جاری کردہ ویڈیو میں کہا کہ سرد خانے میں بہت ہی بھیڑ ہے، لمحہ حیرت غنیمت جانئے۔ اپنی آنکھوں پر بھروسہ کیجیئے اور اپنے بچے کا کفن پہچانئے۔ 16 دسمبر کی صبح معصوم بچے یونیفارم پہنے، بیگ اُٹھائے اسکول گئے اور پھر واپس نہ آئے۔ یقیناً یہ سارے بچے شہید ہیں۔ اللہ تعالی ان شہدا کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
حدیقہ کیانی
گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ آج کے دن کو تاریخ کا سیاہ ترین دن مانا جاتا ہے، اس دن پوری قوم رو رہی تھی کیوں یہ وہ دن ہے جب معصوم جانوں کو ہم سے چھین کر دنیا سے جدا کر دیا گیا اور گویا انگنت خاندانوں کا شیرازہ بکھر گیا۔
ہمایوں سعید
اداکار ہمایوں سعید نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 16 دسمبر کا دن وہ ہولناک یاددہانی کا دن ہے جب ہم نے 'دہشتگردی کے خلاف جنگ' میں ایسا نقصان اٹھایا جس کی کوئی ازالہ نہیں ہوسکتا۔ ہمارے بچوں کی حفاظت اور فلاح سے بڑھ کر کوئی اور شے نہیں۔ اللہ ہمارے تمام بچوں کو سلامت رکھے۔
صنم جنگ
اداکارہ صنم جنگ نے اے پی ایس کے شہدا سے اظہار ہمدردی کے طور پر ایک تصویر شیئر کی جس میں ایک بچہ اسکول کا یونیفارم پہنے سیڑھیوں سے آسمانوں کی جانب جاتا ہوا نظر آرہا ہے۔ تصویر پر یہ بھی لکھا ہوا کہ ہم تمھیں نہیں بھولے۔

View this post on Instagram