انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پی سی بی چیف ایگزیکٹوکا محمد عامرسے رابطہ

آئندہ کسی بھی انٹرنیشنل میچ کے لیے ان کے نام پر غور نہ کیا جائے، محمد عامر

اس دوران 29 سالہ فاسٹ بولرنے چیف ایگزیکٹو پی سی بی کو تصدیق کی ہے

پی سی بی چیف ایگزیکٹووسیم خان نے محمد عامرسے رابطہ کیا جس پرفاسٹ بولرنے نام آئندہ سلیکشن کے لیے زیر غور نہ لانے کا کہہ دیا۔

قومی ٹیم کے کھلاڑی محمد عامرکی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی اطلاعات کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے محمد عامر سے رابطہ کیا۔

اس دوران 29 سالہ فاسٹ بولرنے چیف ایگزیکٹو پی سی بی کو تصدیق کی ہے کہ وہ مزید بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کی خواہش نہیں رکھتے، لہٰذا آئندہ کسی بھی انٹرنیشنل میچ کے لیے ان کے نام پر غور نہ کیا جائے۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: بہت ذہنی اذیت برداشت کی اب مزید ہمت نہیں، عامر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر

پی سی بی چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ یہ محمد عامر کا ذاتی فیصلہ ہے اور پی سی بی اس کا احترام کرتا ہے، لہٰذا اس معاملے پرمزید کوئی تبصرہ نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی محمد عامرنے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کوخیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
Load Next Story