اپنے کردار سے میرا تعلق ’ون نائٹ اسٹینڈ‘ جیسا ہے فائزہ حسن

ضروری نہیں اسکرین پر میرا کردار بھی ویسا ہی ہو جیسا میں ذاتی زندگی میں سوچتی ہوں، اداکارہ

ضروری نہیں اسکرین پر میرا کردار بھی ویسا ہی ہو جیسا میں ذاتی زندگی میں سوچتی ہوں، اداکارہ

اداکارہ فائزہ حسن کا کہنا ہے کہ ضروری نہیں اسکرین پر میرا کردار بھی ویسا ہی ہو جیسا میں ذاتی زندگی میں سوچتی ہوں، اپنے کردار سے میرا تعلق 'ون نائٹ اسٹینڈ' جیسا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کو انٹریو دیتے ہوئے اداکارہ فائزہ حسن ڈرامہ سیریل ''نند'' کی مقبولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ میرا کردار منفی تھا اور ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران مجھے مزہ نہیں لیکن جب میں نے یہ ڈرامہ خود اسکرین پر دیکھا تو بہت مزہ آیا۔

منفی کردار سائن کرنے کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ اسکرپٹ پڑھ کر مجھے لگا کہ اس ڈرامے میں میرے پاس کرنے کو بہت کچھ ہے، ڈائیلاگ سے زیادہ ہاتھوں کا استعمال بھی کرنا ہے، حالانکہ کافی عرصے سے اسکرین پر صرف ڈائیلاگ کے ذریعے سب کچھ ہورہا تھا یہاں تک کہ غصے کا اظہار بھی، لیکن میرے کردار میں ایسا نہیں تھا۔


ڈرامے کی مقبولیت پر فائزہ حسن نے کہا کہ میرے خیال سے ''نند'' ڈرامہ دیگر ڈراموں سے مختلف ہے جس میں اداکاروں کو شریفانہ کردار میں دکھایا جاتا رہا ہے لیکن اس ڈرامے میں ایسا نہیں ہے، شاید اس لیے ناظرین کو یہ پسند آیا جب کہ ڈرامے کی کہانی گھسی پٹی ہونے کے باوجود اس کی اپروچ فریش تھی۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ مجھے یہ کہا گیا کہ ذاتی زندگی میں آپ ان تمام باتوں کو غلط کہتی ہیں لیکن اس کے باوجود ڈرامے میں آپ ایسا کردار ادا کررہی ہیں جس پر میرا جواب یہ ہوتا ہے کہ ضروری نہیں جو میں سوچتی ہوں، اسکرین پر بھی ویسا ہی ہو اور میرے سوچنے اور اسکرپٹ کا تعلق ہونا لازمی نہیں۔

واضح رہے اداکارہ بہت عرصے بعد ڈرامہ سیریل ''نند'' کے ذریعے چھوٹی اسکرین پر واپسی کررہی ہیں جس میں نند اور بھابی کے رشتے کو غلط انداز میں دکھایا گیا ہے۔
Load Next Story