سارہ علی خان فلم ’ہیرو پنتی ٹو‘ سے باہر

سارہ علی خان کو منشیات کیس کی وجہ سے فلم سے باہر کیا گیا ہے

سارہ علی خان کو منشیات کیس کی وجہ سے فلم سے باہر کیا گیا ہے (فوٹو: فائل)

PESHAWAR:
بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان کی ٹائیگر شیروف کی مشہور فلم 'ہیرو پنتی' کے سیکویل سے چھٹی کردی گئی۔

سشانتھ سنگھ راجوت کی موت کے بعد بالی ووڈ فن کاروں کے خلاف ڈرگس کا نیا پنڈورا باکس کھل گیا۔ نارکوٹکس بیورو کی تحقیقات کے دوران کئی نامور اداکار ڈرگس کے استعمال میں ملوث ہیں جس میں ایک نام سارہ علی خان کا بھی ہے۔ ان فنکاروں کے خلاف سوشل میڈیا پر بائیکاٹ مہم بھی شروع ہو گئی ہے جس کے پیش نظر سارہ کو آنے والی فلم سے ہاتھ دھونا پڑا۔


بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم 'ہیرو پنتی ٹو' میں ٹائیگر شیروف کے مد مقابل سارہ علی خان کو کاسٹ کر لیا گیا تھا اور تمام معاملات بھی طے پا گئے تھے لیکن منشیات اسکینڈل میں سارہ کا نام سامنے آنے کے بعد پروڈیوسر کو اپنی فلم خطرے میں نظر آنے لگی جس کے بعد سارہ کی جگہ دوسری اداکارہ کو کاسٹ کرنے پر نظر ثانی شروع کردی گئی۔

یہ خبر بھی سامنے آئی ہے کہ سارہ کی فلم سے چھٹی کے بعد اُن کی جگہ فلم 'اسٹو ڈنٹ آف دی ایئر ٹو' کی اداکارہ تارا ستاریہ کو کاسٹ کیا گیا ہے جس کے لیے ٹائیگر شیروف نے خود بھی درخواست کی ہے۔

واضح رہے کہ 2014ء میں ریلیز ہونے والی فلم 'ہیرو پنتی' ٹائیگر شیروف کی ڈیبیو فلم تھی جس میں ان کے ہمراہ اداکارہ کریتی سینن نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ فلم کے سیکوئل کی شوٹنگ کورونا وائرس کے وجہ سے متحدہ عرب امارات میں کی جائے گی۔
Load Next Story