نریندر مودی کا نواز شریف کو خط والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

بھارتی ہائی کمشنر نے 11 دسمبر کو یہ تعزیتی خط مریم نواز کو بھجوایا اور نواز شریف تک پہنچانے کی درخواست کی

بھارتی ہائی کمشنر نے 11 دسمبر کو یہ تعزیتی خط مریم نواز کو بھجوایا اور نواز شریف تک پہنچانے کی درخواست کی (فوٹو : فائل)

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے نواز شریف کو تعزیتی خط لکھا ہے جس میں ان کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے خط میں کہا ہے کہ آپ کی والدہ کے انتقال پر بہت افسوس ہوا، 2015ء میں مختصر دورے میں آپ کی والدہ سے ملا تھا، آپ کی والدہ کی سادگی بہت متاثر کن تھی۔




بھارتی ہائی کمشنر نے 11 دسمبر کو یہ تعزیتی خط مریم نواز کو بھجوایا، بھارتی ہائی کمشنر نے مریم نواز کو تعزیتی خط نواز شریف تک پہنچانے کی درخواست تھی۔

Load Next Story