سلیم یوسف نے چیئرمین کرکٹ کمیٹی بننے کا ’چیلنج‘ قبول کرلیا
اعتماد کے اظہار پر بورڈ کا شکر گزار ہوں،کوشش ہوگی کہ اس اعتماد پرپورا اتروں، سابق وکٹ کیپر
ISLAMABAD:
سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر سلیم یوسف نے چیئرمین کرکٹ کمیٹی بننے کا 'چیلنج' قبول کرلیا۔
سلیم یوسف نے کہاکہ جب باقاعدہ ذمہ داری سونپے جانے کا اعلان ہوا تو اپنا لائحہ عمل ظاہر کروں گا، پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش ہوگی۔
پاکستان کی طرف سے 32 ٹیسٹ اور 86 ون ڈے کھیلنے والے سلیم یوسف نے نمائندہ ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں نے ذمہ داری قومی خدمت سمجھ کر قبول کی ہے، اعتماد کے اظہار پر بورڈ کا شکر گزار ہوں،کوشش ہوگی کہ اس اعتماد پرپورا اتروں۔