قومی ہاکی سیمی فائنل سوئی گیس کا آج پی آئی اے سے ٹکراؤ
آرمی نے پورٹ قاسم کو 5-3 سے زیر کر کے پانچویں پوزیشن حاصل کر لی، پی ٹی وی و نیوی بھی فتحیاب
قومی ہاکی چیمپئن شپ کے سیمی فائنلز ہفتے کو ہوں گے، سوئی سدرن گیس کی ٹیم دفاعی چیمپئن پی آئی اے کیخلاف صبح 11 بجے میدان سنبھالے گی۔
نیشنل بینک اور واپڈا کا سامنا دوپہر 2 بجے ہونا ہے۔گذشتہ روز3میچزکا فیصلہ ہوا، پی ٹی وی، نیوی اور آرمی کی ٹیمیں فاتح رہیں جبکہ ہایئر ایجوکیشن کمیشن، پولیس اور پورٹ قاسم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جوہر ٹائون اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان ٹیلی ویژن نے ایچ ای سی کو2کے مقابلے میں 4گول سے زیر کرکے9ویں پوزیشن حاصل کی، ناکام ٹیم نے اچھا آغاز کرتے ہوئے ابتدائی 12 منٹ میں2 گول کی سبقت حاصل کر لی، سینٹر فارورڈ ذیشان اکرم نے 10ویں منٹ میں پہلا گول کیا ، صرف 2 منٹ بعد رائٹ آئوٹ عدیل زمان نے گیند کو جال میں پہنچا دیا۔اس صورتحال میں پی ٹی وی کے کھلاڑیوں نے ہمت ہارنے کے بجائے ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
14ویں منٹ میں سینٹر ہاف وقاص احمد بٹ نے گول کر کے اسکور1-2 کر دیا،33ویں منٹ میں رائٹ آئوٹ عامر شہزاد نے گیند کو جال کی سیر کرا کے حریف کا حساب چکتا کر دیا، ٹیم نے دوسرے ہاف میں بھی عمدہ کھیل کا سلسلہ جاری رکھا،37ویں منٹ میں عامر شہزاد نے انفرادی طور پر دوسرا اور ٹیم کا تیسرا گول کر دیا۔
ایچ ای سی نے خسارہ کم کرنے کی کوشش کی مگر حریف دفاعی کھلاڑیوں نے حملوں کو ناکام بنا دیا،67ویں منٹ میں لیفٹ ان وقاص نے گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح کو یقینی بنا دیا۔دوسرے میچ میں نیوی نے پولیس کو ایک کے مقابلے میں4 گول سے شکست دے کر ساتویں پوزیشن پائی، چوتھے منٹ میں ہی نیوی کے فارورڈ خالد علی نے گیند کو جال میں پہنچا دیا، 3 منٹ بعد پولیس کے اویس نے گول کر کے اسکور 1-1 سے برابر کر دیا۔
12ویں منٹ میں خالد نے ایک اور گول کر کے نیوی کو ایک گول کی برتری دلا دی، وقفے کے بعد نیوی نے مزید 2 گول کر کے مقابلہ اپنے نام کر لیا۔تیسرے میچ میں آرمی نے پورٹ قاسم کو 5-3 سے زیر کر کے پانچویں پوزیشن حاصل کی،فاتح ٹیم نے پہلاگول 9ویں منٹ میں کپتان سفیر کے ذریعے کیا ،14ویں منٹ میں شاہد علی خان نے دوسرا گول بنایا،پورٹ قاسم نے میچ کا پہلا گول 19ویں منٹ میں الیاس کے ذریعے کیا، صرف 2 منٹ بعد ہی آرمی کے محمد عمران نے پنالٹی اسٹروک کے ذریعے گیند جال میں پہنچا کر اسکور 3-1 کر دیا۔ دوسرے ہاف میں دونوںٹیموں نے نہایت شاندار کھیل پیش کیا اور صرف 10 منٹ میں 4گول کر کے اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کو حیران کر دیا۔ پورٹ قاسم نے48ویں منٹ میں محمد شاہد کے ذریعے دوسرا گول کیا،55ویں منٹ میں یاسر دلاور نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر مقابلہ 3-3 سے برابر کر دیا۔اس موقع پر آرمی نے عمدہ کم بیک کیا اور آخری15منٹ میں مزید 2 گول کر کے میچ 5-3 سے جیت لیا، یہ گول سفیر اور شاہد علی نے کیے۔