پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کی کارروائی لیاری گینگ وارکا ملزم گرفتار
ملزم شہر میں پیش آنے والی حالیہ بھتہ خوری کی کئی وارداتوں میں ملوث ہے، پولیس
پولیس نے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے ملزم سلمان عرف سلیمان شوٹر کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز کے مطابق ملزم کراؤن بلڈرز بہادر آباد کے حالیہ بھتہ خوری کیس میں ملوث ہے، اس نے اپنے ساتھی ملزموں کے ہمراہ 7 دسمبر کو کراؤن بلڈرز کے دفتر میں داخل ہوکر احمد علی مگسی کی ہدایت پر مالک کو 50 لاکھ بھتہ دینے کی دھمکی دی تھی، ملزمان پستول اور دستی بم سے لیس تھے، ملزم رضوان بریانی والا کی دکان پر فائرنگ کے واقعے میں بھی ملوث ہے، ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بھتہ وصول کرنے پر رضوان کی دکان پر فائرنگ بھی کی تھی۔
سرفراز نواز کا کہنا ہے کہ ملزم سلمان کراچی میں لیاری گینگ وار کے بدنام زمانہ مجرم احمد علی مگسی کے بھتہ خور گینگ چلا رہا تھا، ملزم قتل، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کے متعدد جرائم میں ملوث ہے، ملزم نے 30 سے زائد ذاتی، لسانی اور گروہ کی بنیاد پر قتل کیے، گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک دستی بم اور ایک پستول برآمد ہوا ہے، مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔