اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
اسلام آباد ہائی کورٹ میں 24 دسمبر سے 8 جنوری اور ماتحت عدالتوں میں یکم جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات ہوگی
ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
چیف جسٹس کی ہدایت پر رجسٹرار ہائی کورٹ نے موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے 2 الگ الگ نوٹیفکیشنز جاری کئے ہیں۔ نوٹی فکیشن کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں 24 دسمبر سے 8 جنوری تک جب کہ ماتحت عدالتوں میں 24 دسمبر سے یکم جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات ہوگی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ 9 جنوری اور ماتحت عدالتیں 2 جنوری سے دوبارہ معمول کے مطابق کام کا آغاز کریں گی تاہم تعطیلات کے دوران فوری نوعیت کے اور پرانے کیسز کی سماعت جاری رہے گی۔