امریکی تھنک ٹینک نے بھارت میں انسانی آزادیوں کی حقیقت بے نقاب کردی

رپورٹ کے مطابق شخصی ومعاشی آزادی میں تنزلی کے بعدبھارت عالمی انڈیکس میں 111 ویں نمبرپرآگیا

رپورٹ کے مطابق انسانی آزادی کے حوالے سے بھارت کو 6.43 پوائنٹس ملے(فوٹو، فائل)

نام نہاد سیکیولر بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کرتے ہوئے امریکی تھنک ٹینک نے بھارت میں انسانی آزادی کی بدترین صورتحال سےپردہ اٹھادیا ہے۔


امریکی تھنک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق شخصی ومعاشی آزادی میں تنزلی کے بعدبھارت عالمی انڈیکس میں 111 ویں نمبرپرآگیا۔ سابقہ انڈیکس کے مقابلے میں بھارت میں انسانی آزادی 17 پوائنٹس تنزلی آئی۔

رپورٹ کے مطابق انسانی آزادی کے حوالے سے بھارت کو 6.43 پوائنٹس ملے. انسانی آزادی کے معاملے پر اوسط پوائنٹس 6.93 مقرر ہیں۔ انڈیکس پوائنٹس قانون کی عمل داری، مذہبی و عوام تحفظ، نظام قانون کی صورت حال دیکھ کردیے جاتے ہیں. انسانی آزادی کی بہترین صورتحال والےممالک میں نیوزی لینڈ، سوئٹزرلینڈ، ہانک گانک شامل ہیں۔
Load Next Story