کورونااسٹیٹ بینک نے6 کھرب 57 ارب کا قرضہ مؤخر کر دیا

2کھرب15ارب26کروڑ کے قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ،ری شیڈولنگ کی منظوری

اسکیم کے تحت 11 دسمبر 2020 تک 16 لاکھ 12 ہزار 848 درخواستیں موصول ہوئیں۔ (فوٹو، فائل)

MADRID:
کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کی کوششوں میں اسٹیٹ بینک کی قرضہ موخر و ری شیڈول کرنے کی اسکیم کے تحت اب تک 6 کھرب 57 ارب 35کروڑ 70 لاکھ روپے کے قرضوں کو ایک سال کے لیے موخر کر دیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق اصل زر کی ادائیگی ایک سال کے لیے موخر کرنے کی سکیم کے تحت 11 دسمبر 2020 تک اسٹیٹ بینک کو 16 لاکھ، 12 ہزار 848درخواستیں موصول ہوئیں جن کے ذمہ واجب الادا قرضہ کا حجم 25 کھرب 18 ارب 68 کروڑ20 لاکھ روپے ہے، ان میں سے15لاکھ 51ہزار 278 درخواستوں کی منظوری دی گئی ہے اور 6 کھرب 57 ارب 35کروڑ 70 لاکھ روپے مالیت کے قرضوں کو ایک سال کے لیے موخرکردیا گیا۔


اسی طرح اس سکیم کے تحت 2 کھرب 15 ارب 26 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زیادہ کے قرضوں کی ری سٹرکچرنگ،ری شیڈولنگ کی منظوری دی گئی ہے۔اس سکیم کے تحت صارف قرض کا اصل زر ایک سال موخر کرنے کی مشروط اجازت دے دی گئی ہے۔

یہ سہولت ان صارفین کے لیے ہے جن کی ادائیگی 31 دسمبر 2019 ء تک باقاعدہ ہوچکی ہو،قرض ادائیگی موخر کرنے پر بینک کوئی فیس یا سود چارج نہیں کرتے۔ بینک اس دوران صرف سود یا منافع کی وصولی کر سکیں گے جو صارفین سود یا منافع کی رقم ادا نہ کرسکیں وہ ری سٹرکچر کی درخواست کرسکتے ہیں۔ قرضوں کو موخر یا ری شیڈول کرنے سے کریڈٹ ہسٹری متاثر نہیں ہوتی۔

 
Load Next Story