پشاور میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ سے انچارج جاں بحق خاتون سمیت 2 افراد زخمی

فائرنگ میں پولیو ورکرز کو نشانہ بنایا گیا تاہم آج کوئی پولیو مہم نہیں چلائی جارہی تھی، پولیس

واقعے کے بعد شہر بھر میں ناکہ بندی کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے، پولیس فوٹو: فائل

SIALKOT:
متنی کے علاقے میں واقع اسپتال میں فائرنگ سے انسداد پولیو ٹیم کے انچارج ظاہر شاہ جاں بحق اور خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے متنی کے اسپتال میں داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے پولیو ٹیم کے انچارج ظاہر شاہ موقع پر جاں بحق اور اسپتال میں موجود خاتون اور ایک پولیو ورکر زخمی ہوگیا جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں پولیو ورکرز کو نشانہ بنایا گیا تاہم آج کوئی پولیو مہم نہیں چلائی جارہی تھی جبکہ واقعے کے بعد شہر بھر میں ناکہ بندی کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی صوبہ خیبر پختونخوا میں پولیو ورکرز پر فائرنگ کے کئی واقعات سامنے آچکے ہیں جس میں متعدد پولیو ورکرز جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں تاہم اس کے باوجود بھی صوبائی حکومت ٹیموں کو مؤثر سیکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔
Load Next Story