بھارت لائن آف کنٹرول پرغیر قانونی تعمیرات روکنے پر رضامند
منشیات کی اسمگلنگ روکنے کے لئے پاک بھارت سرحدی فورسز مشترکہ پٹرولنگ کریں گی۔
پاکستان اور بھارت کی سرحدی فورسز کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر غیر قانونی تعمیرات نہیں کرے گا اور منشیات کی اسمگلنگ کے لئے دونوں ممالک مشترکہ پٹرولنگ کریں کریں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور بھارت کی سرحدی فورسز کے درمیان گزشتہ 5 روز سے جاری اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے خفیہ معلومات کے فوری تبادلے پر اتفاق کیا گیا ہے، منشیات کی اسمگلنگ روکنے کے لئے دونوں ممالک کی سرحدی فورسز مشترکہ پٹرولنگ کریں گی۔ اعلامیے میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ غیر قانونی بارڈر کراسنگ کو روکا جائے گا اور غلطی سے سرحد کراس کرنے والوں کے بارے میں دونوں ممالک ایک دوسرے کو فوری طور پر آگاہ کریں گے اور ان کی واپسی کو یقینی بنایا جائے گا۔
مشترکہ اعلامیے میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر غیر قانونی تعمیرات نہیں کرے گا اور اعتماد سازی کے لئے پاک بھارت ڈی جی ملٹری آپریشنز کی ملاقات میں ہونے والے میکینزم پر عمل درآمد پر یقینی بنایا جائے گا، اس کے علاوہ سرحد پر معمولی نوعیت کے تنازعات کو سیکٹر کمانڈر کی سطح پر فوری طور پر فلیگ میٹنگ بلا کر حل کیا جائے گا۔
5 روز تک مذاکرات کے بعد بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز کا وفد بھارت روانہ ہوگیا۔ بھارتی وفد کو ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل خان طاہر جاوید نے تحائف دے کر واہگہ بارڈر سے رخصت کیا۔ بھارت روانگی سے قبل بی ایس ایف کے وفد نے واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی روائتی تقریب بھی دیکھی۔