بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار فاروق شیخ انتقال کرگئے
فلم، اسٹیج اور ٹی وی کے منجھے ہوئے بھارتی اداکار فاروق شیخ نے فلمی زندگی کا آغاز 1973 میں فلم ’’گرم ہوا‘‘ سے کیا
بالی وڈ کے ورسٹائل اداکار فاروق شیخ 65 سال کی عمر میں دبئی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔
فلم، اسٹیج اور ٹی وی کے منجھے ہوئے بھارتی اداکار فاروق شیخ نے فلمی زندگی کا آغاز 1973 میں فلم ''گرم ہوا'' سے کیا جس میں انہوں نے مرکزی کردار ادا کیا، اس فلم کے بعد سپر اسٹار نے کئی کامیاب فلمیں پیش کرکے بڑے اداکاروں کی صف میں اپنی جگہ بنالی۔ 2010 میں انہیں ''نیشنل فلم ایوارڈ فار بیسٹ سپورٹنگ ایکٹر'' کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
فاروق شیخ نے 40 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں ''چشم بدور''، ''امراؤ جان''، ''بازار'' اور ''فاصلے'' جیسی فلمیں شامل ہیں اور جن میں ان کی اداکاری کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔