ملک میں غربت وافلاس کی وجہ اربوں روپے کی منی لانڈرنگ ہے چیئرمین نیب

نیب سارک اینٹی کرپشن فورم کا چیئرمین ہے اور سارک ممالک کے لئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے، جسٹس (ر) جاوید اقبال

نیب سارک اینٹی کرپشن فورم کا چیئرمین ہے اور سارک ممالک کے لئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے، جسٹس (ر) جاوید اقبال(فوٹو، فائل)

چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں غربت اور افلاس کی وجہ اربوں روپے کی منی لانڈرنگ ہے۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ دھیلے کی نہیں بلکہ اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی۔ ملک میں غربت اور افلاس کی وجہ اربوں روپے کی منی لانڈرنگ ہے۔


انہوں نے کہا کہ مضاربہ کیس میں اسلامی سرمایہ کاری کے نام پر معصوم لوگوں کو لوٹاگیا۔ لوگوں کو شرعی منافع کا لالچ دے کر عمر بھر کی جمع پونجی لوٹی گئی۔ مضاربہ کیسز ملکی تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی ہے، مفتی احسان اور اس کے ساتھیوں کو 10 سال کی سزا اور 10 ارب روپے جرمانہ ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ قائداعظم نے رشوت ستانی اور اقربا پروری کو بڑا مسئلہ قرار دیا تھا۔ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے، وائٹ کالر کرائمز اور سٹریٹ کرائمز میں فرق ہے۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب اقوام متحدہ کی بدعنوانی کے خلاف کنونشن کے تحت فوکل ادارہ ہے۔ نیب سارک اینٹی کرپشن فورم کا چیئرمین ہے اور نیب سارک ممالک کے لئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے۔
Load Next Story