کراچی کے درجہ حرارت میں اضافہ اتوار کو 115 ڈگری ریکارڈ
پیر کو مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
شہر قائد کا مجموعی درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھ گیا، اتوار کو کم سے کم پارہ 11.5 اور زیادہ سے زیادہ 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، پیر کو مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ کئی روز کے مقابلے میں اتوار کو شہر کے مجموعی درجہ حرارت میں کئی ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ ہوا اور سردی کی شدت میں قدرے کمی رہی۔ اتوار کو کم سے کم درجہ حرارت 11.5 اور زیادہ سے زیادہ 25.5 ڈگری ریکارڈ ہوا، کئی روز کے مقابلے میں ہواؤں کی شدت میں بھی کمی رہی اور شمال مشرقی سمت سے 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں۔
واضح رہے کہ سردی کی حالیہ لہر کے آغاز پر سرد ہواؤں کی رفتار 50 کلومیٹر تک بڑھی، اتوار کو صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 42 اور شام کو 18 فیصد رہا۔
محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق اگلے 3 روز کے دوران شہر کا کم سے پارہ 10 سے 13 اور زیادہ سے زیادہ 25 سے 27 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ پیر کو مطلع خشک اور رات میں سرد جبکہ صبح کے وقت دھند چھانے کا امکان ہے۔