مسلم لیگ ن کی سینیٹر کلثوم پروین کورونا کے باعث انتقال کر گئیں
سینیٹر کلثوم پروین کو 28 نومبر کو اسلام آباد کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ انتقال کرگئیں
مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والی سینیٹر کلثوم پروین کورونا کا شکار ہوکر انتقال کرگئی ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹر کلثوم پروین میں گزشتہ ماہ کورونا کی تشخیص ہوئی تھی، 28 نومبر کو انہیں طبیعت بگڑنے پر اسلام آباد کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ پیر کی علی الصبح انتقال کرگئیں۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مرحومہ کے اہلخانہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے اظہار تعزیت اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹر کلثوم پروین کے انتقال سے ایوان بالا ایک انتہائی فعال رکن اور ملک تعمیری سوچ رکھنے والی مدبر، مخلص اور محنتی سیاستدان سے محروم ہوگیا۔ انہوں نے نہ صرف بلوچستان میں پسماندہ طبقات کی بھر پور نمائندگی کی بلکہ ملکی سیاست میں بھی اہم کردار ادا کیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے بھی سینیٹر کلثوم پروین کے انتقال سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کلثوم پروین ایوان بالا کی انتہائی مثبت سوچ کی حامل ایک متحرک رکن تھیں،وہ بلوچستان کے پسماندہ علاقوں اورعوام کےمسائل کے حل کے لئے توانا آواز بنیں۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطاءفرمائے اورلواحقین کو صبر دے۔