کراچی کے لیے 50 آگ بجھانے والی گاڑیاں چین سے روانہ
وزارت منصوبہ بندی کے مطابق 8 ماہ پہلے چین سےان فائر ٹینڈرز کا کنٹریکٹ ہوا تھا
کراچی کے لئے 50 فائر ٹینڈرز گاڑیاں کراچی پیکج کے تحت چین سے روانہ کردی گئی ہیں۔
وفاقی وزارت منصوبہ بندی کے مطابق آگ بجھانے والی 50 گاڑیوں خو لانے والی شپمنٹ کو چین سے پاکستان پہنچنے میں ایک ماہ لگے گا۔ فائر ٹینڈرز پر کل لاگت 1.4 ارب روپے ہے۔
وزارت منصوبہ بندی کے مطابق 8 ماہ پہلے چین سےان فائر ٹینڈرز کا کنٹریکٹ ہوا تھا۔ پی ایس ڈی پی کے تحت ان فائر ٹینڈرز کی فنڈنگ ہو رہی ہے۔ آگ بجھانے والی ان گاڑیوں کی فراہم کراچی پیکج کا حصہ ہے۔
واضح رہے کہ اتوار کو وفاقی ویزر برائے بحری امور سید علی زیدی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ وزیر اعظم کی جانب سے جدید ترین فائر ٹینڈرز کا تحفہ دیا جارہا ہےا ور یہ آگ بجھانے والی گاڑیاں بحری راستے سے جلد پاکستان پہنچ جائیں گی۔