برطانیہ سے آنے والے مسافروں کے پاکستان میں داخلے پر پابندی
پابندی کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا جب کہ ابتدائی طور پر پابندی 29 دسمبر تک عائد کی گئی ہے، نوٹیفیکشن
LONDON:
وفاقی حکومت نے برطانیہ سے آنے والے مسافروں کے پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔
اسلام آباد میں این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں برطانیہ میں جاری کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر برطانیہ سے آنے والے مسافروں کے پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا جب کہ ابتدائی طور پر پابندی 29 دسمبر تک عائد کی گئی ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وہ مسافر جو ٹرانزٹ پر ہوں اور برطانوی ائیرپورٹ پر نہ اترے ہوں وہ پاکستان آ سکیں گے جب کہ پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے مسافروں کو منفی ٹیسٹ رپورٹ کے ساتھ پاکستان آنے کی اجازت ہوگی تاہم انہیں 72 گھنٹے پہلے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ جمع کرانی ہوگی۔
برطانیہ سے آنے والے پاکستانی مسافروں کا ائیر پورٹ پر پی سی آر کورونا ٹیسٹ بھی کیا جائے گا جب کہ ٹیسٹ کا رزلٹ منفی آنے تک مسافروں کو سرکاری طور پر قرنطینہ میں رکھا جائے گا، اس کے علاوہ کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد بھی مسافروں کو 7 دنوں تک زبردستی ان کے گھروں میں قرنطینہ کیا جائے گا جب کہ گزشتہ 7 دنوں کے دوران برطانیہ سے آنے والے مسافروں کا بھی کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔