پاکستان نے بھارت کا اقوام متحدہ کے مبصرین پر فائرنگ سے انکار مسترد کردیا
بھارت نے اقوام متحدہ سلامتی قراردادوں، چارٹر کی سنگین خلاف ورزی کی، ترجمان دفتر خارجہ
پاکستان نے بھارت کے اقوام متحدہ فوجی مبصرین کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار پر مبنی بھارتی وزارت خارجہ کے بیان کو مسترد کردیا اور مطالبہ کیا ہے کہ بھارت اقوام متحدہ کے فوجی مبصر مشن کو اپنا کردار ادا کرنے کی اجازت دے ۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارت کے اقوام متحدہ فوجی مبصرین کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار پر مبنی بھارتی وزارت خارجہ کے بیان کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ قابض بھارتی فورسز نے اقوام متحدہ مبصرین، گاڑی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین، اقوام متحدہ سلامتی کونسل مینڈیٹ کے مطابق اپنا کام کر رہے تھے۔ بھارت نے اقوام متحدہ سلامتی قراردادوں، چارٹر کی سنگین خلاف ورزی کی۔
زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ قراردادیں، چارٹر مبصرین کے تحفظ و سلامتی کو یقینی بناتی ہیں۔ پاکستان اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین اور ان کی گاڑی پر بھارتی حملے کی مذمت کرتا ہے۔ بھارت لائن آف کنٹرول، ورکنگ باؤنڈری پر 2003ء کے فائر بندی انتظام کی پاس داری کرے۔ پاکستان نے مطالبہ کیا کہ بھارت اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن کو اپنا کردار ادا کرنے کی اجازت دے۔