آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
چینی وزیر دفاع کے حالیہ دورے سے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے، جنرل باجوہ
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی۔
سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ دفاعی تعاون علاقائی سلامتی بشمول سی پیک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران جنرل قمر جاوید باجوہ نے چین کے وزیر دفاع کے حالیہ دورہ پاکستان کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں ممالک کے سدا بہار تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔ چینی سفیر نے علاقائی سلامتی اور استحکام کیلئے پاکستان کے کردارکی تعریف کی۔