11سال قبل آنیوالی بھارتی خاتون رہا پاکستان نے واپس بھیج دیا

65 سالہ حسینہ سمجھوتہ ایکسپریس سے آئی،سفری دستاویز گم ہونے پر پکڑی گئی

برسوں سے کوٹ لکھپت جیل میں تھی،رہائی ملنے پر واہگہ بارڈر کے راستے بھیج دیا گیا۔ فوٹو: فائل

پاکستان نے 11سال قبل سمجھوتہ ایکسپریس کے ذریعے پاکستان آنے والی بھارتی خاتون کو واہگہ بارڈرکے راستے واپس بھیج دیا۔

65 سالہ حسینہ نامی خاتون کا تعلق بھارتی ریاست سہارنپورسے ہے۔ وہ 2009 میں سمجھوتہ ایکسپریس کے ذریعے پاکستان میں اپنے رشتہ داروں سے ملنے آئی تھیں،حسینہ کے بقول یہاں قیام کے دوران ان کی سفری دستاویزت گم ہوگئیں اورواپس انڈیا جانے کی بجائے یہاں مقیم ہوگئیں لیکن 2014میں پولیس نے انہیں پکڑلیا۔


حسینہ بی بی کوپاکستان میں غیرقانونی قیام کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا، وہ کئی برسوں سے لاہورکی کوٹ لکھپت جیل میں قید تھیں جہاں سے انہیں گزشتہ روزرہائی ملی اورواہگہ بارڈرکے راستے واپس بھیج دیا گیا۔حسینہ بی بی کو بھارتی سفارتخانے کی طرف سے عارضی سفری دستاویزات فراہم کی گئیں۔

 
Load Next Story