کرسمس اور نیو ایئرنائٹ پر ہوائی فائرنگ پر اقدام قتل کا مقدمہ درج ہوگا پولیس
10 سال قید اور جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے،یہ جرم ناقابل ضمانت بھی ہے،گرجاگھروں کی حفاظت و نگرانی کیلیے سیکیورٹی پلان تیار
کرسمس اور نیو ایئر نائٹ پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔
کراچی پولیس آفس میں کرسمس اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر مزار قائد اور شہر میں سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس ہوا، اعلیٰ پولیس افسران نے شرکت کی، اجلاس میں 25 دسمبر کو شہر بھر اور خصوصی طور پر مزار قائد پر سیکیورٹی کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ ہوائی فائرنگ جرم ہے، اس جرم کے مرتکب افراد کے خلاف اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات کا اندراج کیا جائے گا،جس کے تحت 10 سال قید اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے،یہ جرم ناقابل ضمانت بھی ہے،کرسمس اور نیو ایئر نائٹ پر ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
مزار قائد اور اطراف کے علاقوں میں 40 تربیت یافتہ پولیس اہلکاروں پر مشتمل موٹرسائیکل اسکواڈ مستقل بنیادوں پر24گھنٹے گشت پر مامور ہے،بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کی مناسبت سے مزار پر گارڈز کی تبدیلی اور دیگر تقریبات کی سیکیورٹی کیلیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جا رہی ہے، مزار قائد کے اطراف بلند عمارتوں پر اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے تربیت یافتہ اسنائپرز تعینات کیے جائیں گے۔
اس کے علاوہ اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کی اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹکس ٹیمیں بھی کسی ناخوشگوار واقعے سے فوری نمٹنے کے لیے موجود رہیں گی ، مزار قائد کے اطراف عوام کوکسی بھی پریشانی سے بچانے اور ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلیے ٹریفک پولیس کی بھاری نفری موجود رہے گی۔