ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 50 سالہ خاتون شہید بچی سمیت 3 زخمی

بھارت نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنانے کیلئے مارٹرز اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا، آئی ایس پی آر

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا، آئی ایس پی آر(فوٹو، فائل)

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 50 سالہ خاتون شہید ہوگئی۔


آئی ایس پی آر کے مطابق لائن آف کنٹرول کے تتہ پانی اور جنڈروٹ سیکٹرز میں بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرتے ہوئے سویلین آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج نے مارٹرز اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے 50 سالہ خاتون شہید ہوگئیں جب کہ چار سالہ بچی نایاب سمیت تین شہری زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو ضروری طبی امداد کے لیے قریبی مرکز صحت منتقل کیا گیا ہے۔
Load Next Story